بِلدد پھر بولتا ہے
25 1تب بِلدد سُوخی نے جواب دیا: 2”حکمرانی اور ہیبت اُسی کی ہیں؛ وہ اپنی بلندیوں میں صلح قائم کرتا ہے۔ 3کیا کوئی اُس کے لشکروں کو گِن سکتا ہے؟ کیا اُس کا نُور ہر ایک پر نہیں چمکتا؟ 4پھر انسان خُدا کے حضور کیونکر راستباز ٹھہر سکتا ہے؟ عورت سے پیدا ہونے والا کیونکر پاک ہو سکتا ہے؟ 5دیکھ، اُس کی نظر میں چاند بھی روشن نہیں، اور ستارے بھی پاک نہیں؛ 6پھر انسان کی کیا حقیقت جو کیڑا ہے، اور آدم زاد کی جو کِرم ہے!“